حیدرآباد۔28۔فروری(اعتماد نیوز)ریاست کی تاریخ میں صدر راج کا نفاذ یہ تیسری دفعہ ہے۔ چنانچہ ریاستی سیاست میں 15, 1954 نومبر کو اس وقت کے ریاستی وزیر اعلی ٹنگوٹولی پرکاشم پنتولو کے دور میں تحریک عدم اعتماد کی
کامیابی پر 13دن تک کے لئے ‘اسی طرح 1973 جنوری 17 کو اس وقت کے ریاستی وزیر اعلی پی وی نرسمہا راؤ کے دور میں جئے آندھرا تحریک کی شدت کے موقع پر انہوں نے استعفی دے دیا۔ اس وقت تقریبا 1973 کے دسمبر 10تک صدر راج عمل میں تھا۔ ملک میں تا حال 122مرتبہ صدر راج کے نفاذ کو عمل میں لایا گیا۔